۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
یوم علی اصغر پونہ

حوزہ/ شہر جنیر (پونہ) میں بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت علی اصغر علیہ السلام کے عالمی دن پر امام بارگاہ اکبریہ میں ننھے ننھے بچوں نے حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں اپنے مخصوص کپڑوں میں ملبس ہو کر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں جہاں محرم الحرام کا پہلا جمعہ مولا امام حسین علیہ السلام کے سب سے چھوٹے اور ننھے سپاہی جناب علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں منایا جاتا ہے جس نے امام وقت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنے آپ کو جھولے سے گرا دیا تھا اور پھر اپنے بابا کے ہاتھوں پر میدان رن میں آیا تھا۔

اطلاع کے مطابق، شہر جنیر (پونہ) میں بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت علی اصغر علیہ السلام کے عالمی دن پر امام بارگاہ اکبریہ میں ننھے ننھے بچوں نے حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں منعقد پروگرام میں اپنے مخصوص کپڑوں میں ملبس ہو کر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی ماٶوں کے ساتھ مل کر اپنی زبانوں میں العجل یا امام زمان کے نعرے کے ساتھ حسین زمان سے یہ عہد کیا کہ یا صاحب الزمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف میں اپنے بیٹے کو آپ کے قیام کی مدد کے لئے نظر کرتی ہوں، ان کو اپنے عنقریب ظہور کے لئے چن لیجئے اور مخفوظ فرمائیے۔

قابل ذکر ہے کہ ہر سال اس پروگرام کا انتظام جوانان جنیر کی کمیٹیاں فورٹین اسٹار اور مشک سکینہ بڑے خلوص سے کرتی ہے جس میں کافی تعداد میں مائیں اپنی آغوش میں اپنے بچوں کو لئے شامل ہوتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .